لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

Nov 21, 2024 | 22:31

ویب ڈیسک

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

شہر میں 4 روز کے بعد ہواؤں کا رُخ بدلتے ہی ایک بار پھر اسموگ میں اضافہ شروع ہو گیا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 593 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔نئی دہلی 372 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ کراچی 214 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں فضائی آلودگی 226 پرٹیکیولیٹ میٹرز اور پشاور میں 193 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔  

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی 935، شملہ پہاڑی میں 868، کینٹ میں838 ، سید مراتب علی روڑ پر 684، عسکری 10میں 682 اور گلبرگ میں 611 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں