تھائی لینڈ میں سیریل کِلر سمجھی جانے والی خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ سرارت رنگسیو تھاپورن نامی خاتون پر زہر دے کر اپنے 14 دوستوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون آن لائن جوئے کی عادی تھی جو اپنے دوستوں سے ادھار پیسے لے کر انہیں زہر دے کر قتل کر دیتی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بنکاک میں عدالت نے سرارت کو اس کی دوست کے قتل کا مجرم قرار دیا۔
یہ دونوں اپریل 2022ء میں بنکاک میں ایک تقریب میں ملے تھے اور کچھ ہی دیر بعد خاتون کی دوست مر گئی تھی۔
تفتیش کاروں کو خاتون کے جسم میں زہر کی موجودگی کا پتہ چلا تھا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرارت رنگسیو تھاپورن کو 2015ء سے لے کر گزشتہ سال تک 14 افراد کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق خاتون نے کچھ مقتولین سے 3 لاکھ مقامی روپے ادھار لیے تھے اور انہیں قتل کرنے کے بعد ان کے زیورات اور موبائل فون بھی چرا لیے تھے۔