جب تک عمران خان خود عوام سےخطاب نہیں کرتے 24 تاریخ تبدیل نہیں ہوگی

Nov 21, 2024 | 23:43

بشرٰی بی بی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک عمران خان خود عوام سےخطاب نہیں کرتے 24 تاریخ تبدیل نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو 24نومبرکو نکلنے کی کال دی ہے، ہر طبقے کو احتجاج کا حصہ بننے کا پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک اںصاف عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں بشرٰی بی بی نے دعوٰی کیا کہ جبکہ عمران خان ننگے پاوں مدینہ گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کال آئی کہ یہ کس کو لے آئے ہو؟ ہم تو شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے۔ بشرٰی بی بی نے کہا یہ بات غلط ہو تو جنرل باجوہ کی فیملی سے پوچھ لیں۔ بشریٰ بی بی نے عوام سے 24نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو 24نومبرکو نکلنے کی کال دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہرطبقے کو احتجاج کا حصہ بننے کا پیغام دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے وکلا، ججز کو احتجاج کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے، کہا جارہا ہے کہ 24نومبر کی تاریخ تبدیل کردی جائے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ 24نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی، جب تک بانی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے تبدیل نہیں ہوگی، جب تک بانی خود عوام سےخطاب نہیں کرتے 24 تاریخ تبدیل نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارااحتجاج آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، ادارے اور پولیس اپنے بچوں پر ظلم کیوں کررہی ہے؟، کیا پاکستان صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے؟ کیا قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے دینی ہیں؟ کیا بانی کا دل نہیں کرتا کہ وہ آرام کریں؟ ان کوبہت چھوٹی جگہ پررکھا گیا ہے۔           

مزیدخبریں