آئی ایم ایف کی کلائمٹ فنانسنگ کیلئے قرض حاصل کرنے کیلئے شرائط عائد

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے کلائمٹ فنانسنگ کیلئے ایک ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے کیلئے شرائط عائد کر دیں، آئی ایم ایف نے فنڈز کے حصول کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کر دی، آئی ایم ایف کے حالیہ دورے میں پاکستان نے ایک ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ پر زور دیا اور ٹیم کو کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورتوں سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔فنانسنگ ملنے پر موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔ اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ ای ایف ایف قرض پروگرام کے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی۔آئی ایم ایف کو تیسری سہ ماہی میں نئے کلائمٹ فنانسنگ رعایتی قرضے پر راضی کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ پہلے اقتصادی جائزے کے بعد ملیں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزے کے بعد فنانسنگ کا عندیہ دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کئے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہو گیا۔ جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا۔ نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔آئی ایم ایف مشن کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہ ہوئی۔ اور آئی ایم ایف نے فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کر دی۔ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض حاصل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی کیلئے نئے رعایتی قرضے پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کو کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست دی تھی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام پر ابتدائی جائزہ اور بریفنگ کاسلسلہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران بنایا گیاتھا۔آئی ایم ایف سے جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدن اور شارٹ فال پر بات کی گئی تھی۔کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے حکومت معیشت کا ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی پرخرچ کریگی۔ آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن