نوازشریف کا لوگربل کے حوالے سے بیان ملکی مفاد میں ہے: نوازشریف فرینڈز کونسل مکہ مکرمہ

Oct 21, 2009 | 14:46

سفیر یاؤ جنگ
مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ) مسلم لیگی رہنما اور نوازشریف فرینڈز کونسل مکہ مکرمہ کے نائب صدر محمد رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف کا این آر او کیری لوگر بل کے بارے میں بیان قومی اور عوامی سوچ کا عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ہمیشہ عوام اور ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ جبکہ متنازعہ این آر او کی آڑ میں حکمران اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں