پرامن تعلقات کیلئے پاکستان پر پہل کی شرط رکھی ہے:سری نگر (کے پی آئی ) بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہاہے کہ اگر پاکستان قیام امن کیلئے ایک قدم آگے بڑھائے گا تو بھارت اس سے زیادہ کئی قدم چل کر مذاکرات شروع کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث مجاہدےن کے خلاف پاکستان موثر کاروائی کرے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برصغیر میں امن وامان قائم کرنے کیلئے بھارت اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے اورا س کےلئے وہ برابر کوششیں کررہا ہے ۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کےلئے پھر سے پاکستان پر یہ شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرنے کیلئے پہل کرنی ہوگی ۔