لاہور (کلچرل رپورٹر) عینک والا جن ایک سال کا ہو گیا الحمراءآرٹس کونسل کے تعاون سے الحمراءہال نمبر 3 میں بچوں اور فیملیز کیلئے عینک والا جن کے فنکاروں کا تیار کردہ سٹیج ڈرامہ 24 اکتوبر کو ایک سال مکمل کر لے گا یوں الحمرا کی تاریخ میں مفت دکھایا جانے والا یہ طویل ترین ڈرامہ قرار پایا ہے۔ 24 اکتوبر بروز اتوار 2.30 بجے اس ڈرامے کی گولڈن جوبلی ایوارڈ تقریب الحمراءہال نمبر 2 میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں کمشنر لاہور خسرو ڈویژن پرویز خان اور چیئرمین لاہور آرٹس کونسل عطاءالحق قاسمی مہمان خصوصی ہوں گے جوفنکاروں کو ایوارڈ دیں گے۔