جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمشن آئندہ عام اوربلدیاتی انتخابات سے قبل ووٹروں کی کمپیوٹرائزڈ فہرستوں کو مکمل کرے

Oct 21, 2010 | 07:06

سفیر یاؤ جنگ
محمد حسین محنتی کی قیادت میں جماعت اسلامی کراچی کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنرسندھ سونوخان بلوچ سے ملاقات کی اورپرانی انتخابی فہرستوں کےمطابق ضمنی انتخابات کے انعقاد کو غیرشفاف قراردیا۔ کراچی کی انتخابی فہرستوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پرانی انتخابی فہرستوں کو منسوخ کرکے کمپیوٹرائزڈ ووٹرلسٹ بنائی جائے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ انتخابی فہرستوں اورانتخابات کے موقع پر پیداہونی والی دوسری شکایات کے ازالے کے لیے جامع قانون سازی کی ضرورت ہے اٹھارویں ترمیم کے مطابق قانون سازی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اورآئندہ انتخابات سے قبل نادرا کی کمپیوٹرائزڈ فہرستوں کے مطابق نئی ووٹرلسٹ ترتیب دی جائے گی۔
مزیدخبریں