مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ روکنے کے لیے سرینگر سمیت متعدد اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ 

Oct 21, 2010 | 07:48

سفیر یاؤ جنگ
مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط کے خلاف کشمیر چھوڑ دو تحریک کے تحت احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے آج لال چوک مارچ  کی کال دی ہے۔جبکہ اس مارچ کو ناکام بنانے کے لیے قابض انتظامیہ نے ایک بار پھر سرینگرسمیت وادی کے مختلف اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے فوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ جبکہ مختلف علاقوں میں فوجی اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔
مزیدخبریں