مغربی افریقہ کے ملک بینن میں سیلاب کے باعث ساٹھ افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائدلوگ بے گھر ہوگئے ہیں

Oct 21, 2010 | 09:29

سفیر یاؤ جنگ
سیلاب کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہےجبکہ سیلابی پانی کے جمع ہونے سے مختلف وبائی امراض اور تعفن پھیل گیا ہے جس سے سینکڑوں افراد کی حالت بگڑ گئی ہے۔ آٹھ سوافراد ہیضے میں مبتلا ہیں۔ جن میں سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ بینن کے وزیر داخلہ نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ پورا ملک سیلاب کے باعث بری طرح متاثرہوا۔یورپی یونین نے  صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھارہ ملین یوروفراہم کیے ہیں۔ حکام کے مطابق ابھی تک دس فیصد لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے
مزیدخبریں