میکسیکو میں مسخروں کے رنگارنگ میلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آٹھ سو مسخرے شرکت کررہے ہیں۔

Oct 21, 2010 | 09:47

سفیر یاؤ جنگ
نیلے رنگ کی لمبی ٹوپیاں ، سرخ ناک اور رنگ برنگے چہرے لیے سینکڑوں مسخروں نے میکسیکو کی گلیوں میں رنگ بکھیر دیے ہیں۔ پندرہویں سالانہ انٹر نیشنل کلاؤن فیسٹیول میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ قہقہے لگاتے ، گانے گاتے اور مختلف کرتب دکھاتے یہ مسخرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر میوزیکل پریڈ کے بعد مسخروں نے ایک گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ یہ رنگا رنگ میلہ جمعہ کو اختتام پزیر ہوجائے گا۔ کلاؤن ایسوسی ایشن کے مطابق میکسیکو میں دس ہزار کے قریب پیشہ ور مسخرے ہیں جن میں تین ہزار خواتین ہیں۔
مزیدخبریں