سیکریٹری زراعت آغاجان اخترکے مطابق سندھ میں کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کا سرکاری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ آبادکاربورڈ کے جنرل سیکریٹری محمود نوازشاہ کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہونا چاہیئے تھا حکومت نے ایک ماہ کی تاخیرکی ہے اورگنے کی امدادی قیمت بھی انتہائی کم رکھی گئی ہے۔ گنے کا سرکاری ریٹ ایک سوستائیس روپے فی چالیس کلوگرام مقررکردیا گیا ہے۔