اے این پی کے رہنما اوروفاقی وزیرغلام احمد بلور نے کہا ہے کہ کراچی میں پختونوں کو اسلحہ اٹھانے پرمجبور کیا گیا تو ایسا طوفان آئے گا کہ اس میں کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔

ملتان ریلوے سٹیشن پرمیڈیا سے بات چیت کرتے غلام احمد بلورنے کہا کہ کراچی میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے۔ پختونوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کرانہیں کراچی چھوڑنے پرمجبورکیا جارہا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ دس سال تک آمریت کو برداشت کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اٹھارہویں ترمیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے ان کی خواہشوں پرپانی پھیردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم اس وقت بنائیں گے جب سب کی رضامندی ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر نئے، نئے ایشو بنانے کی بجائے جمہوریت کو چلنے دیا جائے یہ ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے۔    

ای پیپر دی نیشن