پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے، فوج بلانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ 

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ وہاب نے کہا کہ مل بیٹھہ کر کراچی کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، فوج تعنیات کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر نے پیپلز پارٹی کو ملنے والے مینڈیٹ کو قبول نہیں کیا، اورحکومت آتے ہی کرپشن کا واویلا کیا گیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیرصاحب پگاڑا جو خواب دیکھہ رہے ہیں اللہ کرے وہ پورے ہوں مگر جمہوری تبدیلی الیکشن کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ اس موقع پر شرمیلافاروقی  وقار مہدی اور راشد ربانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن