لاہورسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ بیس اعشاریہ ایک پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزاردو سو ستاسی اعشاریہ پانچ پوائنٹس پر بند ہوئی۔

لاہورسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز اناسی لاکھ سات ہزار دو سو اٹھہتر حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ ایل ایس سی پچیس میں  ایک سو اٹھائیس کمپنیوں کے سودے ہوئے جن میں انچاس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور چودہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ پینسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں لوٹ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کے بایئس لاکھ اڑسٹھ ہزار چار سو ستائیس، پرلیفرج پاکستان کے گیارہ لاکھ چوہتر ہزارایک سو انچاس اور بینک آف پنجاب کے دس لاکھ پچاسی ہزار چار سو بیالیس حصص کی خریدوفروخت ہوئی ۔ سب سے زیادہ تیزی ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمتوں میں دیکھی گئی جس کی قیمت میں بیس روپے پچھہتر پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ فسٹ کپیٹل ایکویٹی کے حصص کی قیمتیں پانچ روپے بائیس پیسے کم ہوگئیں۔

ای پیپر دی نیشن