کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کباڑی مارکیٹ میں دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ اور مخصوص دکانوں پر فائرنگ کی ایک روز قبل دہشت گردوں نے علاقہ کی جاسوسی کی اور اگلے روز کباڑی مارکیٹ میں اطمینان سے فائرنگ کی وہ لوگوں کو چن چن کر مارتے رہے۔ عینی شاہدین کے بیانات سے دہشت گردوں کی شناخت ممکن ہوسکتی ہے۔ جن دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر گرفتار کریں۔ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی اس دوران جن لوگوں نے اپنی دکان کے شٹر گرائے تھے دہشت گردوں نے انہیں باہر نکال کر گولیاں ماریں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک ہی قسم کی کیپ پہن رکھی تھیں۔ صدر اور وزیراعظم کو تمام تفصیلات دے دی ہیں۔ ایم کیو ایم اس کیلئے آئندہ بھی قربانیاں دینے کو تیار ہے وہ ہر قیمت پر کراچی میں امن و امان برقرار رکھنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کراچی میں لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔