حکومت ڈنمارک اور ناروے کی اشیاءکا بائیکاٹ کرے: علما

Oct 21, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) آسٹریا میں فریڈم پارٹی آن لائن اسلام مخالف گیم، بھارت میں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے مزید مساجد کو شہید کرنے کی تیاریوں، توہین آمیز خاکوں اور عافیہ صدیقی کو سزا سنائے جانے کے خلاف تحریک حرمت رسول کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ حرمت رسول کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جان پر کھیل کر حرمت رسول بچائیں گے، عالمی سطح پر توہین رسالت کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے، پاکستان توہین رسالت میں ملوث ممالک ڈنمارک اور ناروے کی اشیاءکا بائیکاٹ کرے، کوٹ مومن میں حرمت رسول کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترداف ہے‘ توہین رسالت کے واقعات پر مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کرنے والے حکمران و سیاستدان اپنے ایمان کی فکر کریں۔ مولانا بشیر احمد خاکی نے کہا کہ گستاخان رسول ہماری زندگی میں کھلے عام پھر رہے ہیں‘ مسلمانوں کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکیوں کی حراست میں ہے‘ مسلمان اب بھی بیدار نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے۔ مولانا محمد یوسف ربانی اور محمد اکرم ربانی نے کہا کہ مسلمان اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنے ملکوں میں قرآن وسنت نافذ کریں گے‘ یہ ان کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب ہو گا۔ فاروق آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نصر جاوید نے کہا کہ کفار کی طرف سے توہین آمیز واقعات سے دنیا بھر میں اسلام کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔ خالد سیف الاسلام نے پنڈ دادنخان میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخیاں کرنے والے دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں