قائداعظم ٹرافی، لاہور شالیمار کی ٹیم پشاور کیخلاف فالوآن کا شکار

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں لاہور شالیمار کی ٹیم پشاور کیخلاف فالوآن کا شکار ہو گئی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز لاہور شالیمار کی پوری ٹیم 376 کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔ فالوآن ہونے کے بعد لاہور شالیمار نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں یونائٹیڈ بنک نے لاہور راوی کے خلاف 277 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

ای پیپر دی نیشن