دفتر خارجہ اسلام آباد میں جاری پاک امریکہ وزرائے خارجہ ملاقات میں امریکی سفیر کیمرون منٹر اور امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں حالیہ کشیدگی، افغانستان میں قیام امن اور اتحادی فوج کا انخلاء، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ پاک امریکہ وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔