اسٹیٹ بینک نے رقم کی اس کمی دور کرنے لیے دو سو دس ارب پینسٹھ کروڑ روپے کمرشل بینکوں کو فراہم کیے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےبینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے دو سو دس ارب پینسٹھ کروڑ روپے فراہم کردیے۔مرکزی بینک کو بینکوں کی جانب سے دو سو چونتیس ارب پینسٹھ کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک نے گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد شرح سود پر دو سو دس ارب پینسٹھ کروڑ روپے کے ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی.

ای پیپر دی نیشن