ریکوڈک منصوبہ: ٹیتھیان اور دیگر کا بلوچستان حکومت کو ”نوٹس آف ڈسپیوٹ“ جاری

Oct 21, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لندن (رائٹر) ٹیتھیان کاپر‘ انٹوفاگسٹا پی ایل سی اور کینیڈا کی بارک گولڈ کارپوریشن نے بلوچستان حکومت کے ساتھ ریکوڈک کے معاملے پر مزید وقت کے حصول کے لئے ”نوٹس آف ڈسپیوٹ“ جاری کیا ہے۔ ٹیتھیان نے دھمکی دی ہے کہ وہ عالمی سطح پر یہ معاملہ اٹھائے گی۔ ٹیتھیان نے کہا ہے کہ انہوں نے صوبائی ریگولیٹر کو نوٹس دیا ہے۔ حکومت نے اعتراضات کا جواب دینے کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع سے انکار کر رکھا ہے۔ ٹیتھیان کے چیف ایگزیکٹو ٹم لائیوسے نے رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم یہ تنازعہ طے کر لیں گے۔ دونوں فریقوں کے پاس 120 روز کا عرصہ باقی ہے جس کے بعد ٹیتھیان یہ معاملہ عالمی طور پر عدالتوں میں اٹھائے گی۔
مزیدخبریں