مقبوضہ بیت المقدس (ثناءنیوز) اسرائیل کے سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم نقاب پوش حملہ آوروں نے مقبوضہ فلسطین کے شہر الجلیل میں اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کر کے فوجیوں سے اسلحہ چھینا اور فرار میں کامیاب ہو گئے۔صہیونی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اسلحہ چھیننے کی یہ کارروائی مصری سرحدی علاقے صحرائے سینا میں روپوش القاعدہ عناصر کی ہو سکتی ہے کیونکہ القاعدہ کے جنگجو ماضی میں صہیونی سکیورٹی فورسز اور بارڈر فورسز پر حملوں کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔