”عیدی مہم کے لئے گٹھ جوڑ“ شہری ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اور پولیس ناکوں پر لٹنے لگے

Oct 21, 2012

لاہور (نمائندہ خصوصی) عیدالاضحی قریب آتے ہی شہر میں ایک جانب ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا جب کہ دوسری جانب پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے لاہور میں ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا اور پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی یہ لہر عید کی آمد کی وجہ سے آئی۔ اسی وجہ سے شہر میں پولیس ناکوں کی تعداد اور ان کے اوقات میں اضافہ کیا گیا جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں کے ساتھ ساتھ ناکوں پر کھڑے اہلکاروں نے بھی ان کی ناک میں دم کر رکھا ہے گزشتہ شب شہر بھر میں لگائے جانے والے ایس او ایس ناکے کی آڑ میں پولیس اہلکار کسی ڈاکو یا چور کو تو گرفتار نہ کر سکے تاہم ”عیدی“ بنانے میں ضرور کامیاب رہے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناکوں پر اہلکاروں کا رویہ انتہائی غیر مہذب ہوتا ہے وہ جان بوجھ کر لوگوں سے بدتمیزی کرتے ہیں لہٰذا عواا ان کے اس رویئے سے بچنے کے لئے پیسے دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں