ٹرک ڈرائیوروں سے ”عیدی“ وصول کرتے ٹریفک اہلکار گرفتار، سارجنٹ فرار

فیروز والا (نامہ نگار) مقامی اے ایس پی دوساکو چوک (کوٹ عبدالمالک) میں ٹرک ڈرائیوروں سے ”عیدی“ وصولکرتے ہوئےٹریفک کانسٹیبل امجد رشید کو گرفتار کر لیا جبکہ سارجنٹ سلیم رضا فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل سے 9800روپے برآمد کر لیے۔ واضح رہےکہ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے اہلکار ضلع بھر میں جگہ جگہ ناکے لگا کر زبردستی گاڑیاں روک کر رشوت لے رہے ہیں۔ شہریوں نے شیخوپورہ میں برسوں سے تعینات اہلکاروں کو فوری طور پر ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن