گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انجمن سماجی بہبود پیپلز کالونی کے عہدیداروں کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری عبدالوحیدخاں کی قیادت میں جنرل منیجر سوئی گیس محمد پرویز سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز کالونی کے وائی بلاک میں گزشتہ کئی سالوں سے موسم سرما کے دوران گیس کی شدید قلت کے بارے میں آگاہ کیا جس پر جنرل منیجر نے مسئلے کو حل کرنے کےلئے متعلقہ سٹاف کو ہدایات جاری کر دیں۔