بچے نے تیزاب پی لیا، ہسپتال داخل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کمسن بچے نے غلطی سے تیزاب پی لیا جبکہ مختلف واقعات کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ دھلے کے رہائشی یوسف کے تین سالہ بیٹے بلاول نے گھر میں پڑا تیزاب غلطی سے پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی بلاول کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش قرار دی جاتی ہے جبکہ ٹریفک اور مختلف واقعات کے دوران زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن