ڈاکو¶ں کی فائرنگ سے زخمی لاہور منتقل

Oct 21, 2012

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ جھنگی میں دوران واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ کا رہائشی 45 سالہ اشرف اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سیٹلائٹ ٹاﺅن مارکیٹ میں بنک سے 80 ہزار روپے نکلوا کر جھنگی کی طرف روانہ ہو گیا سسرالیوں کے گھر سے کچھ ہی فاصلہ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر اشرف سے 80 ہزار روپے چھین لئے اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے اشرف کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا اور خود فرار ہوگئے۔ جسے فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا مگر حالت غیر ہوجانے پر اسے لاہور ریفر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں