اسلام آباد (جاوید صدیق) امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سارک گراسمین نے گزشتہ روز اپنے ایک روزہ دورے میں خلاف روایت صدر آصف زرداری سے ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتیں کیں۔ ایک سینئر امریکی سفارتکار نے نوائے وقت کو بتایا چونکہ مارک گراسمین اور صدر زرداری سے طالبان واشنگٹن میں تفصیلی ملاقات ہوئی تھی اس لئے اس دورے میں مارک گراسمین نے صرف وزیر خارجہ اور آرمی چف سے ملاقات کی۔ مارک گراسمین عمومی طور پر پاکستان کے دورے میں صدر زرداری اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ اس دورے میں اس سے ملاقات بھی کی گئی۔
گراسمین نے خلاف روایت صدر زرداری سے ملاقات نہیں کی
Oct 21, 2012