پاکستان دہشت گردی کیخلاف مزید تعاون کرے: امریکہ کا ”پھر ڈومور“ کا مطالبہ

Oct 21, 2012

 واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسے اور عالمی برادری کو پاکستان کا مزید تعاون درکار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریانولینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان کو مضبوط جمہوری ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے اوراس جنگ میں امریکہ پاکستان کےساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ورکنگ گروپس اور دیگر معاون عناصر کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ ملالہ یوسفزئی کے بارے میں وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں ۔

مزیدخبریں