”جمہوریت اور جمہوری اقدار کیلئے خواجہ ناظم الدین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا“

لاہور (خصوصی رپورٹ) خواجہ ناظم الدےن بے داغ کردار کے مالک رہنما تھے۔ نواب خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود انتہائی سادہ اطوار تھے۔ اگر آج ان جےسے بے لوث اور مخلص رہنما مےسر آجائےں تو ملک و قوم کی تقدےر بدل جائے۔ ان خےالات کا اظہار معروف دانشور پروفےسر ڈاکٹر پروےن خان نے اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان مےں منعقدہ اےک خصوصی لےکچر مےں کےا۔ نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحرےک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے ماہ اکتوبر مےں وفات پانے والے مشاہےر تحرےک پاکستان کی حےات و خدمات کے حوالے سے لےکچرز کا اہتمام کےا ہے اور آج اس سلسلے مےں پہلا لےکچر قائداعظمؒ کے معتمد ساتھی‘ سابق گورنر جنرل اور وزےراعظم پاکستان خواجہ ناظم الدےن کے حوالے سے دےا گےا۔ پروفےسر ڈاکٹر پروےن خان نے کہا کہ تحرےک پاکستان مےں خواجہ ناظم الدےن ممتاز مقام کے حامل ہےں۔ اُنہوں نے حصول آزادی کی جدوجہد مےں ان تھک کام کےا۔ خواجہ ناظم الدےن اپنی قابلےت کی بناءپر 1929ءمےں متحدہ بنگال کے وزےر تعلےم مقرر ہوئے اور 1946ءمےں جنےوا مےں منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس مےں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اُنہوں نے کلکتہ سے اےک اخبار ”سٹار آف انڈےا“ جاری کےا۔ قائداعظمؒ کی وفات کے بعد انہےں پاکستان کا گورنر جنرل بناےا گےا جبکہ نوابزادہ لےاقت علی خان کی شہادت کے بعد آپ کو وزےراعظم منتخب کےا گےا۔ 17اپرےل 1953ءکو گورنر جنرل غلام محمد نے ان کی حکومت کو غےر آئےنی طور پر برطرف کردےا۔ مادرِ ملتؒ کی انتخابی مہم کے دوران ہی آپ نے -22اکتوبر 1964ءکو وفات پائی۔ پاکستان مےں جمہورےت اور جمہوری اقدار کے لئے آپ کی جدوجہد کو ہمےشہ ےاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن