لاہور (پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر رائے ذوالفقار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور کو نام نہاد پیرس بنانے کیلئے فیروز پور روڈ جوڑ توڑ پھوڑ کی ہے اس سے عوا م کا جینا محال ہو گیا ہے اور جنرل ہسپتال کے سامنے یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے قبرستان جنرل ہسپتال کے بالمقابل ہے اور دوسری سمت کے لوگ اپنے پیاروں کو دفن کرنے اس طرف آتے تھے مگر اب درمیان میں راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو گرین ٹاﺅن قبرستان جانا پڑتا ہے۔