اجزائ:گائے کا قیمہ:ایک کلوباریک پسا ہوا۔ہری مرچ:دو عدد باریک کٹی ہوئی۔ثابت کالی مرچ:ڈیڑھ چائے کا چمچہ گدردی گدری پسی ہوئی۔پیاز:درمیانی ڈلی دو عدد۔آملیٹ کی طرح باریک کٹی ہوئی۔ٹماٹر:ایک کلو ابال کر پیس لیں ۔نمک :حسب ذائقہ۔تیل ایک پیالی۔ترکیب:سب سے پہلے قیمے میںکٹی ہوئی پیاز آدھی ہری مرچ کالی مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں پھر چار حصے کرکے بڑے بڑے پیڑے بنا لیں۔ایک بڑے اور پھیلے ہوئے فرائینگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کر ان پیڑوں کو اچھی طرح سے سینک لیں جب اچھی طرح سک جائیں تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں پھر باریک باریک قتلے کاٹ لیں۔ایک دیگچی میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے ابلے ہوئے ٹماٹر بقیہ ہری مرچ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں پھر جو قتلے کاٹ کر رکھے ہوئے ہیں انہیں فرائننگ پین میں تل کر ٹماٹروں والی دیگچی میں پھیلا کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں گرم گرم روغنی نان کے ساتھ سروکریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لذیذہ چانپ
اجزائ: بکرے کی چانپیں۔ٹماٹر کٹے ہوئے ساڑھے تین کپ۔کوکنگ آئل:ایک کپ۔دھنیا پائوڈر:ایک کھانے کے چمچہ۔چھوٹی الائچی:دس عدد۔نمک:حسب ذائقہ۔پیاز کٹی ہوئی ڈھائی کپ۔ادرک باریک قاشیں کاٹ لیں چار چائے کے چمچ۔لونگ:چار عدد۔دار چینی:چار ٹکڑے۔دہی:ڈیڑھ کپ۔ادرک لہسن کا پیسٹ:دو کھانے کے چمچ۔کاجو کا پیسٹ:آدھا کپ۔تیز پات:دو عدد۔ہرا دھنیا کٹا ہوا:چار چائے کے چمچے۔گرم مصالحہ پائوڈر:آدھا کھانے کا چمچہ:ترکیب:ایک کڑاہی میں آئل گرم کر لیں پیاز میں ڈال کر درمیانی آنچ پر بھون لیں چھوٹی الائچی،پیاز،لونگ،دار چینی ادرک لہسن کا پیسٹ،تیز پات،گرم مصالحہ پائوڈر۔ٹماٹر ،دھنیا پائوڈر اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔کاجو کا پیسٹ ملا کر اس وقت تک چمچہ چلاتے ہوئے فرائی کریں جب تک کہ آئل علیحدہ نہ ہوجائے۔دہی میں ڈال کر چمچہ سے ملا دیں چانپیں شامل کرکے ڈھکنا ڈھانپ دیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ چلاتے ہوئے اس وقت تک پکائیں جب تک کہ چانپیں گل نہ جائیں اور شوربہ گاڑھا نہ ہوجائے ادرک کی باریک قاشوں اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے گرما گرم سرو کریں۔۔۔۔۔۔۔۔
بیف ٹماٹر سلاد
اجزائ:گوشت آدھا کلو۔پیاز:چار عدد باریک کٹا ہوا۔سلاد کے پتے چند عدد۔سیاہ مرچ:حسب ذائقہ،نمک حسب ذائقہ،ٹماٹر آٹھ عدد کٹے ہوئے۔گوشت کی یخنی ایک پیالی۔گھی حسب ضرورت:ترکیب:گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ابال لیں اور گوشت الگ کرکے یخنی اور ٹماٹر ملا دیں ۔پیاز بھون کر اس میں شامل کردیں ،سیاہ مرچ اور نمک ڈال کر ان تمام اشیاء کو مکس کر دیں اب تمام اشیاء کو بھون کر ایک بڑی پلیٹ میں رکھ لیں اور سلاد کے پتوں سے سجا دیں ذائقے سے بھرپور اور نہایت عمدہ سلاد تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔
ہرے مصالحے کی مچھلی
اجزائ:رہو مچھلی:آدھا کلو ۔ہرا دھنیا:دو گٹھی۔ہری مرچ:دس عدد۔نمک :حسب ذائقہ۔سرکہ :تین کھانے کے چمچے۔لیموں:چار عدد۔لہسن بغیر چھلا ہوا:ایک ڈلی۔ٹماٹر:دو عدد۔کڑی پتہ:چھ پتے۔تیل :ایک کھانا پکانے والا چمچہ۔ترکیب:سب سے پہلے مچھلی کو سرکہ اور نمک لگا کراچھی طرح دھو لیں پھر ہرا دھنیا اور چھ ہری مرچیں اور لہسن کی باریک چٹنی پیس لیں ۔ایک پھیلی ہوئی دیگچی میں ایک کھانا کھانے کا چمچہ تیل لے کر ڈال دیں اس میں چٹنی ٹماٹر اور کڑی پتہ ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیںپھر اس میں لیموں کا رس چھڑک دیں۔مچھلی کو الگ سے اچھی طرح سے فرائی کریں جب فرائی ہوجائے تو چٹنی میں پھیلا کر ڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس چھڑک دیں اور ثابت ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں یہ ڈش تقریباً بیس منٹ کے بعد تیار ہوجائے گی۔