دن میں تین بار تازہ رس لیموں ملیں اور نصف گھنٹہ بعد دھو لیں چند یوم میں جھریاں دور ہوجائیں گی۔2: عرق گلاب پانچ تولہ،بادام روغن ایک تولہ،پسی ہوئی پھٹکری ایک تولہ،انڈوںکی سفیدی چار عدد۔سب کو ملا کر خوب پھینٹ لیں پھر ہلکی آگ پر اتنا پکائیں کہ مرہم بن جائے رات کو چہرے پر لگا کر مالش کریں پندرہ یوم میں فائدہ ہوگا۔
۔۔۔۔
۔آدھے سر کا درد
آدھے سر کا درد بہت شدید ہوتا ہے اور مریض کو سخت بے چینی ہوتی ہے ۔مریض کو گرم دودھ میں جلیبیاں ڈال کر متواتر ایک ہفتہ دی جائیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گائے کے دودھ کے کھوئے میں چینی ملا کر ایک ہفتے تک مریض کو کھلایا جائے آرام آجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔پالک کے فوائد
سرد مزاج کی حامل ہے٭بہت ہلکی اور زود ہمضم غذا ہے٭بلغم بڑھاتی ہے مگر دائمی قبض والوں کیلئے بے حد مفید ہے٭پتھری ،یرقان ،مالیخولیا ،ہسٹریا کے مرض میں بے حد مفید ہے٭معدے کی اصلاح اور گردوں کے امراض کیلئے اکسیر ہے٭انتڑیوں کے امراض پالک کھانے سے دور ہوجاتے ہیں ٭مولی اور پالک کے پتوں کو ملا کر کھانے سے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میڈیکیٹڈ آئل سے بالوںکی حفاظت
وہ خواتین جن کے بال بہت زیادہ گرتے ہیں وہ بالوںکی حفاظت میڈیکیٹڈ آئل سے کریں تاکہ بال گرنے سے بچ سکیں جو بال گر رہے ہوں ان کو دھویا جائے یا کنگھی کرکے علیحدہ کر دیا جائے۔ہربل شیمپو سے بالوں کو اور سر کی جلد کو ہفتے میں دو مرتبہ نرمی سے صاف کریں اور سر کی جلد کا ہومیوپیتھک میڈیکیٹڈ آئل سے مساج کریں ۔بالوں کو نقصان پہنچانے والی مصنوعات جن میں بلیچ پر آکسائیڈ امونیا الکوحل یا بالوں کو نرم کرنے والا لوشن ،غیر معیاری کنڈیشنر اور صابن وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔بالوں کو توڑنے والے ربڑ بینڈ یا کلپ وغیرہ سے پرہیز کریں۔کھلے دانتوں والا کنگھا استعمال کریں۔سر کو ہیٹ اور برائے راست دھوپ سے بچائیں نرم تکیہ اور بالوںکی نیٹ سونے سے قبل استعمال کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹماٹر کو محفوظ کرنے کا طریقہ
ٹماٹر کی تازگی کو برقرار رکھنے اور اسے گلنے سے محفوظ رکھنے کیلئے آپ مختلف طریقے اخیتار کر سکتے ہیں۔اگر ٹماٹر زیادہ پکے ہوئے نہ ہوں تو انہیں محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹروں کو ایک پیپر بیگ میں ڈال کر ساتھ ہی سیب یا کیلا بھی ڈال کر رکھ دیں۔اس سے ٹماٹر جلدی پک جائیں گے اور آپ انہیں کھانوں کی لذت بڑھانے کیلئے استعمال میں لا سکیں گے٭ٹماٹر کو محفوظ کرنے کیلئے فریج میں رکھنا بہتر ہوتا ہے۔فریج میں رکھے گئے ٹماٹر چار سے پانچ دنوں تک استعمال میںلائے جا سکتے ہیں٭ٹماٹر کے زبردست ذائقے کو محفوٖظ کرنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ اسے فریج میں رکھا جائے بلکہ ٹماٹروں کو ایک کنٹینر میں ڈال کر روم ٹمپریچر میں ٹھنڈی جگہ پر رکھیں روم ٹمپریچر میں پڑے رہنے سے ٹماٹر پانچ دن تک تازہ رک سکتے ہیں٭اگر آپ ٹماٹروں کو ایک ہفتے سے زیادہ محفوظ کرنا چاہیں تو آپ ریفریجریٹر کا درجہ حرارت کم رکھ کر ٹماٹروں کو زیادہ پکنے سے روک کر مزید دو سے تین دن تک ٹماٹروں کو محفوظ کرکے استعمال میں لا سکتے ہیں۔