کھانے سے قبل پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے:امریکی ماہرین

Oct 21, 2013

ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے بھوک کی اشتہا کم ہوجاتی ہے اور پھر کم کھانا کھانے کے نیتجے میں وزن باآسانی کم کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لیموں کا شربت گردوں کی پتھری سے بچاتا ہے :طبی ماہرین 
ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے اندر وافر مقدار میں سٹریٹ پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر پتھری ہونے سے روکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
سر درد کی مسلسل شکایت دماغ میںٹیومر کی نشاندہی کرتی ہے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک کپ کافی پینے سے دماغ کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے دنیا میں ہر سال 4200 سے زیادہ برین ٹیومر کے مریض سامنے آتے ہیں سر درد کی مسلسل شکایت دھندلا نظر آنا، سر چکرانا وہ علامات ہیں جو دماغ کے ٹیومر کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق کیفین خون کے بہائو کو دماغ کی طرف تیزی سے جانے میں رکاوٹ پیدا کرکے وہاں کسی طرح کا ٹیومر پیدا ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے ۔چائے اور کافی کے عادی پانچ لاکھ افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کیفین کی مدد سے 24فیصد تک دماغی ٹیومر سے بچا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 ہونٹوں کو پھٹنے سے بچائیں 
پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے موسم گرما میںاس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔اگرپانی کی کمی ہوجائے تو اس سے صحت کے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ہونٹ چہرے کی خوبصورتی میںبہت اہم ہوتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ پانی زیادہ پی کر ہونٹوں کو پھٹنے سے بچایا جا سکتا ہے۔انسانی جسم میں پانی کی کمی کے جہاں بہت نقصان ہوتے ہیں وہیں اس سے ہونٹ بھی پھٹنے لگتے ہیں۔ہونٹ ہمارے چہرے کا بہت نازک حصہ ہوتے ہیں جنہیں خوبصورت اور نرم و ملائم رکھنے کیلئے کافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔شخصیت کی خوبصورتی اور نکھار میں جہاں دیگر باتوںکا عمل دخل ہے وہیں باریک اور خوبصورت ہونٹ بھی اہمیت رکھتے ہیں۔موسم کی شدت ہونٹوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اس سے چہرے کا حسن ماند پڑ جاتا ہے۔ہونٹ پھٹنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بھی ہونٹ پھٹ جاتے ہیں جبکہ اکثر جسم میں نمی کی کمی ہونے پر بھی ہونٹ پھٹ جاتے ہیں نمی کی کمی کو دور کرنے کیلئے پینے والی اشیاء میں اضافہ کریں۔ہر روز دس سے بارہ گلاس پانی ،پھلوں کا رس اور سبزیوں کا جوس پئیں ان سے آپ کے جسم میں ضروری وٹامنز منتقل ہوں گے اور نمی کی کمی پوری ہوجائے گی ۔اپنے ہونٹوں پر دن میں تین بار کولڈ کریم لگائیں کچھ کھانے یا پینے سے قبل اس کریم کو ضرور صاف کریں۔رات کو کریم لگا کر سوئیںا ور صبح کے وقت اسے روئی سے صاف کریں اس کے بعد صابن سے منہ دھولیں۔شہد کے ذریعے کئی وٹامن اور معدنیات حاصل ہوتے ہیں آپ اسے روزانہ ناشتے میں شامل کریں۔آپ چاہیں تو سیرل،دہی یا دودھ میں ملا کر شہد استعمال کر سکتی ہیں۔شہد حسن اور صحت کیلئے بہترین ہے۔فوری نتائج کیلئے سیب کے بیج باریک پیس لیں اور رات کو اس کا گاڑھا لیپ ہونٹوں پر لگائیں تین دن میں ہونٹ نارمل اور تندرست ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں