وہ خواتین جن کی آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں وہ ماہرانہ انداز سے سجانے اور بڑا کرنے کیلئے مختلف آئی شیڈو پنسل سے کام لیتی ہیں،ایسے میں غیر معیاری پنسلیں ان کی آنکھوں کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔آپ کو چاہیے کہ آنکھوں کے اندرونی حلقوں پر بلیو بلیک چار کول یا ٹیل پنسل کے ذریعہ لائنیں لگائیں کیونکہ اس سے آنکھوں کی سفیدی اور زیادہ نظر آنے لگتی ہے ۔پتیلوں کے رنگ زیادہ گہرے اور پلکیں موٹی ہوجاتی ہیں۔اس مقصد کیلئے کوئی سافٹ ہوئیپو الرجیک پنسل استعمال کریں تاکہ آنکھوں میں جلن نہ پیدا ہو۔اگر پپوٹوں کو رنگنے کیلئے آئی شیڈو پنسل کا استعمال کرتی ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ بہت ملائم ہوں ورنہ اس بات کا امکان ہے کہ آنکھوں کے گرد حساس جلد کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے ۔اگر پنسلوں سے اعلی معیاری کام لینا ہے تو ایک ایسا شاپنر ضرور رکھیں جو تمام پنسلوں پر فٹ آئے۔غیر پروفیشنل خواتین کیلئے لیکویڈ لائنز استعمال کرنا ایک تکلیف دہ عمل ہے کیونکہ یہ دن کے اختتام تک آپ کی تھکن کو اجاگر کر دے گا۔روزانہ رات کو آنکھوں کا میک اپ صاف کر دینا چاہیے۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں پلکوں پر لگے ہوئے مسکارا کے باعث وہ سخت ہو جائیں گی اور تکیہ پر کروٹ بدلتے وقت وہ ٹوٹ کر گرنے لگیں گی۔مسکارا کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ میک اپ صاف کرنے والا پیڈ استعمال کیا جائے۔آنکھیں بند کرکے ان کے گرد کے حصوں پر پیڈ سے آہستگی سے رگڑیں اور اس وقت تک نہ کھولیں جب تک آپ انہیں صاف نہیں کر لیتیں۔
آئی شیڈو پنسل
Oct 21, 2013