گوادر بندرگاہ آئندہ پانچ ماہ میں کام شروع کر دےگی: حکام

گوادر بندرگاہ آئندہ پانچ ماہ میں کام شروع کر دےگی: حکام

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت بندرگاہوں و جہاز رانی کے حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ آئندہ پانچ ماہ میں کام شروع کر دے گی، حکومت بندرگاہوں پر جدید ترین سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبہ پر کام کر رہی ہے، آئندہ ماہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید ترین ڈیٹا بیس سسٹم کام شروع کر دے گا جس سے کنٹینرز کی نقل و حمل اور کسٹمز ڈیوٹی کی ٹریکنگ میں مدد ملے گی۔ نجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق شپ بریکنگ کی صنعت کو پورٹ قاسم منتقل کیا جائے گا جہاں پر 170 ایکڑ رقبہ کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس حوالہ سے ترقیاتی کام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ پورٹ قاسم کے علاقہ میں پہلے ہی تین ہزار صنعتوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
گوادر پورٹ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...