انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل کا کام چند روز میں شروع ہو جائیگا: آئی جی خیبر پی کے

انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل کا کام چند روز میں شروع ہو جائیگا: آئی جی خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت نیوز) آئی جی خیبر پی کے ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس تشکیل کا کام آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گا۔ نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ تربیت یافتہ افراد کو مزید ٹریننگ دے کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی خیبر پی کے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس میں ڈھائی ہزار اہلکار شامل ہوں گے۔ پولیس اہلکاروں کو بھی نئی فورس میں لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کے ایک ہزار جوان انسداد دہشت گردی فورس میں لئے جائیں گے۔
آئی جی خیبر پی کے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...