مقبوضہ کشمیر : گاندربل میں بھارت مخالف مظاہرے‘ پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

مقبوضہ کشمیر : گاندربل میں بھارت مخالف مظاہرے‘ پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

Oct 21, 2013

سرینگر (اے پی پی این این آئی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع گاندر بل میں نوجوانوں نے ایک بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے دوران محکمہ بجلی کے ٹاور پر پاکستان کا پرچم ا لہرایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں نے پولیس کی پارٹی پر پتھراﺅ کیا اور پٹرول بم پھینکا۔ پولیس نے نوجوانوںکو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔ اویس احمد بٹ نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ احتجاجی نوجوانوں نے بارسو کراسنگ، کھرہامہ اور کوندہ بل کے نزدیک جمع ہو گرفتار نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔نوجوانوں نے آزادی کے حق میںبھر پور نعروںکی گونج میں محکمہ بجلی کے دفتر پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔ پولیس کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پرچم کو ہٹانے کےلئے بھارتی فوج سے مدد لی۔ دریںا ثناءبارہمولہ میں بھی لوگوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ ایک شدید زخمی شخص کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ علاقہ پاکستان زندہ باد، اسلام زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مزیدخبریں