گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے اساتذہ اپنے جائز حقوق کے حصول اور تحفظ کےلئے متحد ہیں ، پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام 15نومبرکوگوجرانوالہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ضلع بھر کے اساتذہ بھرپور شرکت کرکے اپنے حقوق کی آواز کو بلند کریں گے ،اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم کرکے مسائل سے نجات دلائی جائے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گوجرانوالہ کے صدر ملک محمد ادریس قمر اور ضلعی پریس اینڈ انفارمیشن سےکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمان قمر گجر نے عید ملن پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بہت سے مسائل کا شکار ہیں جن میںاہم مسئلہ مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہے مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا سٹرکچر نہ بنانا ان کے ساتھ زیادتی ہے اس کے علاوہ ان کے تدریسی عمل میں طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرکے تنگ کرنے کا سلسلہ بھی اساتذہ کےلئے درد سر بنا ہوا ہے جب تک اساتذہ کو پریشان کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھا جائے گا۔