اٹلی ‘پرتگال میں حکومتی بچت پروگراموں کے خلاف مظاہرے جاری، جھڑپیں، 15 گرفتار

روم (آن لائن)اٹلی اور پرتگال میں حکومتوں کے بچت پروگراموں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ یہ ریلیاں  دو روز سے جاری ہیں البتہ روم میں وزارتِ خزانہ کے د فاتر کے سامنے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ روم میں مظاہرے کے دوران 15افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ ریلوے کے صدر دفاتر کے باہر ایک گرنیڈ برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل کے ماہرین کو طلب کر لیا گیا۔ منتظمین کے مطابق اس مظاہرے میں 70 ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد 50 ہزار تھی۔ مظاہرے کے باعث کاروباری مراکز بند رہے۔ اس موقع پر ہیکروں کے گروپ ’اینونیموس‘ نے مختلف اداروں کی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں مارچ کرتے ہوئے طالب علموں کے ایک گروپ نے نعرہ لگایاکہ ہم شہر کا محاصرہ کر رہے ہیں۔ روم میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کوباس ٹریڈ یونین کے پیئرو بیرنوکی نے کہاکہ ہم یکطرفہ بچت پروگرام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس نے ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ کمیونسٹ ریفاؤنڈیشن پارٹی کے پاؤلو فیریرو کا کہنا تھاکہ حکومت کچرے کے جلے ہوئے چند ڈبوں اور ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتی اسے جواب دینا ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...