نئی دہلی (آن لائن) بھارتی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارت نیپال سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران 8مبینہ پاکستانی شہریوں کوگرفتارکرلیا ہے، بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہریوں جوکہ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں کو اس وقت مہاراج گنج کی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لیاجب وہ بھارت نیپال سرحد کو عبورکرنے کی کوشش کررہے تھے۔ کمانڈنٹ شاستر اسیما بال بی نے بھارتی خبررساں ادارے کو بتایا ان کے پاس دستاویزات نہیں تھیں۔