فورٹ لاڈرڈیل(اے پی پی) امریکہ نے ٹی 20 میچ میں برمودا کو 44 رنز سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوپر سٹی، فورٹ لاڈرڈیل میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ اکیم ڈوڈسن 33 اور سرینواسا سینتھینم 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ برمودا کی جانب سے جیکوبی روبنسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ برمودا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 104 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، مینڈرز 17 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ امریکہ کی جانب سے کرن گنیش اور ٹمروئے ایلن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔