نیب کا اہم اجلاس آج ہو گا بلوچستان کے سابق ارکان اسمبلی بیورو کریٹس کے کیسز کا جائزہ لیا جائیگا

 اسلام آباد/کوئٹہ ( این این آئی ) چیئرمین نیب چودھری قمر الزمان کی صدارت میں آج اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان اسمبلی ٗسابق بیورو کریٹ کے کیسز بارے ازسرنو جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے دور میں نیب بلوچستان نے کئی سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس تیار کئے تھے مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان کیسوں کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب نے دی تھی جس وجہ سے وہ کیس التواء میں پڑ گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اب ان کیسوں کو ازسر نو کھولا جا رہا ہے اور چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...