مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کا استعمال ایف آئی اے پیش رفت میں ناکام

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ بنانے کے لئے ہونے والی تحقیقات میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی  ایف آئی اے نے جنرل پرویز مشرف کے ساتھ کام کرنے والے سویلین سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کرلی ہے جبکہ مشرف کے ساتھی فوجی جرنیلوں سے ایف آئی اے حکام بات چیت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھی فوجی جرنیلوں کی اکثریت ریٹائر ہوچکی ہے اور یہ لوگ ایف آئی اے افسران سے 3نومبر کے اقدام بارے بات کرنے کو تیارنہیں ہیں جبکہ جنرل (ر) پرویز مشرف خود ایک مقدمہ میں جیل میں ہیں اور دوران گرفتاری ان سے بات نہیں کی جاسکتی ہے لیکن وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے 6ہفتوں میں اس بارے تحقیقات مکمل کرنے کی کوشش کرے گی دوسری جانب اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں  نوازشریف کی امریکہ سے واپسی پر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ‘ طالبان سے مذاکرات سمیت مختلف اہم امور کے خدوخال واضح ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...