لاہور (آئی این پی) مفتی محمد تقی عثمانی نے افغانستان پر غیر ملکی تسلط میں مدد کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کر دیا۔ مفتی محمد تقی عثمانی کے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ شرعی نقطہ نظر سے حکومت پاکستان اس امر کی مجاز نہیں کہ وہ پڑوسی مسلمان ملک پر غیر مسلموں کے قبضے کو مستحکم کرنے میں ان کی مدد کرے ان کا یہ کہنا ہے کہ معاشی تنگدستی کا خدشہ بھی پاکستان کی کسی بھی حکومت کو اس مفاد پرست پالیسی کیلئے شرعی حجت فراہم نہیںکرتا۔