انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور (نامہ نگار ) انار کلی دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہونے لگی ،ریلوے سٹیشن اور فوڈ سٹریٹ دھماکوں میں گرفتار ملزموں کی نشاندھی پر متعدد مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے،ملزمان کا تعلق ایک ہی تنظیم سے ہے۔لاہور پرانی انار کلی دھماکے میں حساس اداروں نے متعدد افراد کو شبہ میں حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو ریلوے سٹیشن اور انار کلی کے پہلے دھماکے میں گرفتار افراد کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہو رسمیت صوبے میں وسائل کی کمی کے باعث ہلکی نوعیت کے دھماکے کر کے خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتیتھے، جبکہ گرفتار اور زیر حراست تمام افراد کا تعلق ایک ہی تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب سے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے ملنے والی معلومات پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...