’’حکومت مسائل کم کرنے کی بجائے ہر روز نئے ٹیکس لگا دیتی ہے‘‘

Oct 21, 2013

لاہور (خبر نگار) انجمن تاجران سینٹری ویئر  لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرکے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان شروع ہو چکا ہے۔  تیل‘ گیس‘ پانی‘ بجلی سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء تین ماہ  میں کئی بار مہنگی ہو چکی ہیں اور مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے تاجر برادری انتہائی مسائل کا شکار ہے۔ مہنگائی‘ سرمائے کی کمی‘ بجلی‘ گیس کی لوڈیڈنگ  سمیت کئی مسائل کی وجہ سے تاجر برادری ذہنی مریض بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل میں کمی کرنے کی بجائے آئے دن تاجر برادری کو نئے نئے ٹیکے لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ریٹ بڑھانے کی بجائے لائن لاسز کو کنٹرول کیا جائے۔ پٹرولیم آئٹم پر سے ٹیکس کم کئے جائیں۔

مزیدخبریں