مارکیٹ کمیٹیوں کی عدم توجہ کے باعث مہنگائی میں اضافہ

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبے بھر میں قائم مارکیٹ کمیٹیوں میں بد انتظامی اور عدم توجہ کے باعث مصنوعی مہنگائی برھنے لگی ۔مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریوں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ز رعی اجناس کی نیلامی بغیر دستخطوں کے ساتھ فروخت ہو رہی ہیں۔اس کے ساتھ فروٹ اور سبزی منڈیوں میں ریٹ لسٹ کے بغیر اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔ شہر بھر میں قائم سبزی کی دکانوں پر بھی مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں ہو تی ۔چند روز قبل سپیشل سیکرٹری زراعت سید رضوان محبوب نے نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی تھی کہ ایڈمنسٹریٹرز ٹھیک صبح 8.00بجے ریٹ لسٹ کی ضلع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرکے دفتر میں فراہمی اور سبزیوں و پھلوں کے یومیہ نرخ مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔مارکیٹ کمیٹیوں کا عملہ نیلامی کی کارروائی کے دوران اپنی باقاعدہ یونیفارم میں رہے۔

ای پیپر دی نیشن