بچیکی (نامہ نگار) اچھے اور باکردار لوگوں کے ساتھ مل کر حلقہ کی عوام کے مسائل حل کروں گا۔ فراڈ، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ختم کروں گا۔ یونین کونسل برخوردار کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رائے شجاعت حسین کھرل نے اپنے ڈیرہ پر یونین کونسل برخوردار میں آنے والے بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل برخوردار سے چیئرمین کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رائے جمشید خاں، نمبردار رائے ظفر، رائے احسان، رائے علی احمد، رائے بابر، رائے حق نواز، امانت سیال، چوہدری خوشی، رائے طفیل، پیر ارشاد شاہ، رفیق بھٹی، میاں رفیق، رائے شوکت، حاجی ریاض، مشتاق رحمانی، اعجاز رحمانی، رائے صداقت، ملک فلک شیر، ملک مبشر، ملک زیارت لڑھکا، رائے میر عبداللہ نے رائے شجاعت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔