جوڑ توڑ کی سیاست کی نہ کرینگے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی: وقار حسین

جوڑ توڑ کی سیاست کی نہ کرینگے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی: وقار حسین

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن ہم نے عوام میں رہنا ہے اور انہیں کے ساتھ جینا مرنا ہے ہر حال میں عوام کا ساتھ دیں گے نہ ہم نے کبھی جوڑ توڑ کی سیاست کی ہے اور نہ کریں گے ہم نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی سیاست کو ترجیح دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیرو پوائنٹ پر کارکنوں کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقو ق کی جنگ ہر میدان میں لڑتے رہیں گے، ہمارا مشن صرف عوام کی خدمت کرنا ہے سیاست چمکانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ خواجہ وقار حسن نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اور عوام ہم پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انشاءاﷲ ہم ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

ای پیپر دی نیشن